حیدرآباد۔4۔جنوری (اعتماد نیوز)آج اسمبلی اجلاس بغیر کسی کاروائی کے دو بار
التوا کے بعد پیر تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ایک طرف سیما آندھرا کے
ارکان کی جانب سے متحدہ آندھرا پردیش کے لئے نعرے بازی جاری تھی تو دوسری
جانب تلنگانہ کے ارکان تلنگانہ کی
تائید میں نعرے لگا رہے تھے۔ سیما آندھرا
کے ارکان جئے سمیکھیاندھرا کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ تلنگانہ کے ارکان جئے
تلنگانہ کے نعرے لگا رہے تھے۔قانون ساز کونسل کا بھی یہی حال رہنے کی وجہ
سے قانون ساز کونسل کے چیرمن چکرا پانی نے پیر تک کے لئے اجلاس کو ملتوی کر
دیا۔